پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

07 جنوری, 2025 09:35

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ثنا خان اور انکے شوہر مفتی انس نے پیر کو انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتا یا کہ 5 جنوری کو انکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ثنا خان نے مفتی انس سے متاثر ہونے کی ایک اہم وجہ بتا دی

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ’ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے’۔

خیال رہے کہ سابق اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔