غزہ میں جرائم؛ اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار

غزہ میں جرائم؛ اسرائیلی فوجی برازیل سے رات کے اندھیرے میں فرار
غزہ کی جنگ کے ایک سابق اسرائیلی فوجی برازیل میں چھٹیاں گزارنے کے دوران گرفتاری کے خوف سے اچانک ملک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ’سی این این‘ کے مطابق برازیل میں چھٹیاں گزارنے والے ایک سابق اسرائیلی فوجی کے خلاف غزہ میں جنگ کے دوران ظلم انجام دینے کے الزام میں اچانک ملک سے فرار ہو گیا۔
گزشتہ ہفتے برازیل کے ایک جج نے ایچ آر ایف کی شکایت کی بنیاد پر پولیس کو اسرائیلی فوجی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس میں اس پر ’تباہی کی منظم مہم کے دوران غزہ میں شہریوں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر مسمار کرنے میں حصہ لینے‘ کا الزام لگایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:فوجی مشقوں کا پیغام چند دنوں میں دشمن اسرائیل کو مل جائے گا، ایران
مزید پڑھیں:امریکا کا اسرائیل کو 8 بلین ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کی تیاری
یہ مقدمہ ہند رجب فاؤنڈیشن (ایچ آر ایف) کی جانب سے دائر مقدمات کے سلسلے کی ایک کھڑی ہے جس نے غزہ میں خدمات انجام دینے والے سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہے۔
ایچ آر ایف فاؤنڈیشن کی جانب سے کیس پیش کرنے والی وکیل مائرہ پنہیرو نے پیر کے روز امریکی میڈیا کو بتایا کہ وفاقی پولیس کی تحقیقات کے آغاز سے قبل اسرائیلی حکومت نے اپنے فوجی اہلکار کو برازیل میں گرفتاری سے بچانے میں مدد کی۔
برازیل کے ذرائع ابلاغ نے فاؤنڈیشن کی وکیل مایرہ پنہیرو کے حوالے سے کہا کہ برازیل روم قانون پر دستخط کرنے والا ملک ہے، اسلیے وہ اس بات کو یقینی بنانے کا پابند ہے کہ قانون میں فراہم کردہ جرائم (جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی) کی تحقیقات کی جائیں اور انہیں سزا دی جائے۔
دوسری جانب اسرائیل کے قائد حزب اختلاف یائر لیپڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے برازیل سے ہمارے ایک فوجی کو آدھی رات کو بھاگ کر واپس آنا پڑا، غزہ میں لڑنے والے فوجیوں کے تحفظ میں اسرائیلی حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گدون سار نے کہا کہ اپوزیشن رہنما جانتے بھی ہیں کہ ہم غزہ میں اپنے حق دفاع کے حوالے سے کئی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی سطح پر ان گنت لوگ اور ممالک اس معاملے میں ملوث ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












