پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

سیگریٹ نہ پینے والی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کا بڑا اضافہ

07 جنوری, 2025 12:47

دنیا بھر میں گزشتہ چند دہائیوں کے دوران 24 سال سے کم عمر لڑکیوں میں پھیپھڑوں کے سرطان میں ہوشربا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

کینسر ریسرچ یوکے (سی آر یو کے) کے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ کہ گزشتہ چند دہائیوں میں 24 سال سے کم عمر خواتین میں پھیپھڑوں کی بیماری کے کیسز میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صحت کے ماہرین نے میل آن لائن کو انکشاف کیا ہے پھیپھڑوں کے سرطان کی بیماری کے زیادہ تر کیسز ان خواتین کے ہیں جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔

نئے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین اور کم عمر لڑکیوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ڈاکٹرز تشویش میں ہے کہ کم عمر خواتین میں اس بیماری کے پیچھے پراسرار وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:روس میں کینسر کی ویکسین دریافت، مفت فراہمی کا اعلان

کینسر ریسرچ یوکے کے مطابق مردوں کے مقابلے میں اس بیماری کے خطرے میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا گروپ خواتین کا ہے، اگرچہ 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں اب بھی تشخیص کا سب سے زیادہ امکان ہے۔

تحیقیق کے مطابق اس کے برعکس، اسی عمر کے مردوں میں اس عرصے کے دوران جو کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجوہات کے بارے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بالکل نامعلوم ہیں۔

ماہرین نے نوجوان خواتین پر بھی زور دیا گیا کہ وہ سال کے اس وقت میں مسلسل کھانسی کو نظر انداز نہ کریں جو اس بیماری کی اہم علامت ہے، جوکہ سردی میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:حنا خان کو کینسر کے بعد ایک نئی بیماری کی تشخیص ہو گئی

40 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ آنکولوجسٹ پروفیسر کرول سکورا کا کہنا ہے کہ یہ غیر واضح اضافہ ‘تشویش ناک اور پریشان کن’ ہے کیونکہ طبی ماہرین کو ‘اندازہ نہیں’ تھا کہ اس اضافے کی وجہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات میں عام اضافے کا حصہ ہے، اگرچہ کولون کینسر کے بارے میں انہیں شبہ ہے کہ اس کی وجہ ابھی تک غیر متعین ماحولیاتی عوامل کے ساتھ کچھ پیچیدہ تعامل ہے۔

پروفیسر کیورلین ڈائیو کے مطابق اس سے علاج میں مشکلات پیش آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث ہر سال تقریباً 35,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈاکٹروں کیلئے کوئی مشورہ فراہم کرنا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے کہ نوجوان خواتین اپنے خطرے کو کس طرح کم کر سکتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔