پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

پی ایس ایل10؛ پلئیرز ڈرافٹ لاہور منتقل! تقریب کِس وقت شروع ہوگی؟

07 جنوری, 2025 17:12

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کو لاہور منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کی تقریب 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور قلعہ میں منعقد ہوگی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی تقریب گوادر میں ہونا تھی تاہم لاجسٹک چیلنجز کے سبب اسے لاہور منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے ایک اور کپتان نے فرنچائز سے راہیں جدا کرلیں

مارچ میں ہونے والے پی ایس ایل ٹرافی ٹور کے روٹ میں گوادر ایک اہم مقام کے طور پر شامل ہوگا۔

ایونٹ کی نشریات شروع ہونے کا وقت دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ سرفراز کتنے سالوں بعد پلیئرز ڈرافٹ کا حصہ بنے؟

پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔

6 فرنچائزز پیر 13 جنوری کو لاہور کے سب سے مشہور ورثے والے مقام پر پلیئر ڈرافٹ کی تقریب کے دوران اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کریں گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔