اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

فیروز خان کامیاب کیسے ہوئے؟ یاسر نواز نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

21 جنوری, 2025 12:19

پاکستانی اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار یاسر نواز نے فیروز خان کو اسٹار بنانے میں اہم کردار اداکرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ان دنوں یاسر نواز مختلف انٹرویوز کا حصہ بنے نظر آرہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اشنا شاہ کے ٹاک شو ’آفٹر آر ود اشنا شاہ’ کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کرنے کے ساتھ  فیروز خان سے متعلق بھی اہم انکشاف کردیا۔

مزید پڑھیں:طلاق  کی افواہیں، فیروز خان کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل

مزید پڑھیں:ویڈیو: یاسر نواز نے ماضی کے افیئرز سے متعلق کُھل کر بتادیا

دوران انٹرویو جب میزبان اشنا شاہ کی جانب سے یاسر نواز سے  سوال کیاگیا کہ انہوں نےموجودہ سپر اسٹار فیروز خان کے کیریئر کا آغاز کیسے کیا؟

یاسر نواز کے مطابق انکے اسسٹنٹ نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ انکی نظر میں ایک نیا لڑکا ہے جو اداکارہ حمیمہ ملک کا بھائی ہے یہ سن کر یاسر نے اپنے اسسٹنٹ کو کہا کہ فیروز کا نمبر ڈھونڈو اور  انہیں کہو کہ مجھے کال کریں۔

 

یاسر نواز نے بتایا کہ اسی دن فیروز میرے گھر آیا اور تقریباً 20 سے 25 منٹ ہماری اسی موضوع پر گفتگو ہوئی جسے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس بندے میں دم ہے۔

اداکار یاسر نواز نے بتایا کہ میں نے فیروز کو ڈراما ’چپ رہو’ کیلئے کاسٹ کرلیا اور خدا کا کرنا ایسا تھا کہ فیروز کا کردار اور یہ ڈراما دونوں ہی ہٹ ہوگئے اور یہ فیروز خان کے شاندار کیریئر کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوا۔

یاسر نواز نے مزید یہ انکشاف بھی کیا کہ اب ایک ایسے پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں جس میں فیروز خان انکے بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔