جمعرات، 11-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

اداکارہ نازش جہانگیر کی سلمان خان سے ملاقات؛ تصویر وائرل

27 فروری, 2025 10:38

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی سلمان خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جو تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکارہ کو بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کتھئی گاؤن زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

نازش جہانگیر نے سلمان خان کے ساتھ تصویر اس وقت بنوائی جب وہ دبئی میں موجود تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔