چمن سیکٹر پر طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کا بھرپور جواب، کئی افغان پوسٹیں تباہ

چمن سیکٹر پر افغان جانب سے کی جانے والی بلااشتعال جارحیت اور دراندازی کی مذموم کوشش کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت اور انتہائی طاقتور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر واقع حساس چمن سیکٹر پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان کی عسکری قیادت اور سرحد پر تعینات سکیورٹی فورسز نے اس اشتعال انگیز کارروائی اور فائرنگ کا انتہائی مؤثر، فوری اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے تمام تر عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان مخالف افغانستان یونائٹڈ فرنٹ کا کابل اور قندھار میں اہم اہداف پر ٹارگٹڈ حملوں کا دعویٰ
پاک افواج نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس جوابی کارروائی میں جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹرز اور موٹر فائر کی مدد سے نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج کی اس بروقت اور دندان شکن کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کا دراندازی کا پورا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔
اس تمام صورتحال کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مادرِ وطن کی جغرافیائی حدود اور افغان سرزمین سے ہونے والی ہر قسم کی غیر قانونی دراندازی کا منہ توڑ اور فوری جواب دینے کے لیے ہمہ وقت اور ہر لمحہ تیار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










