ترک وزیر خارجہ کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب

ترک وزیر خارجہ نے سیمینار میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ہدف تنقید بنانے والوں کو تاریخ کا حوالہ دے کر کرارا اور دوٹوک جواب دے دیا۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی سائیڈ لائنز پر منعقدہ ایک اہم سیمینار کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے خطے کے تین بڑے برادر ممالک یعنی پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھرپور دفاع کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دفاعی اتحاد کسی کے خلاف نہیں بلکہ خطے کے پائیدار امن، باہمی سلامتی اور اقتصادی استحکام کی ایک مضبوط ترین ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں، ترک وزیر خارجہ
سیمینار کے دوران جب سابق امریکی سفیر جیمز جیفری نے اس نئے اتحاد کے عملی امتحانات اور افادیت پر سوالیہ نشان اٹھایا تو ترک وزیر خارجہ نے تاریخ کا آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں سخت الفاظ میں مخاطب کیا کہ وہ بتائیں کہ پچھلے پچاس برسوں کے طویل عرصے کے دوران دنیا کے سب سے بڑے فوجی اتحاد نیٹو کے چارٹر میں اجتماعی دفاع کے آرٹیکل پانچ کا حقیقی اطلاق کتنی بار کیا گیا ہے۔
انہوں نے حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پوری نصف صدی کی تاریخ میں نیٹو کا آرٹیکل پانچ صرف ایک بار نافذ العمل ہوا ہے، مگر اس کے باوجود دنیا میں کوئی بھی اس دیوہیکل عسکری اتحاد کو کاغذی شیر کہنے کی جرات نہیں کرتا۔
خاقان فیدان نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ نئے قائم ہونے والے اس دفاعی اتحاد سے یہ توقع رکھنا قطعی نا مناسب ہے کہ وہ یمن میں جاری گزشتہ دس سالہ طویل اور پیچیدہ بحران کو چھتر چھایا میں چٹکی بجاتے ہی حل کر دے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









