خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے خطے میں حملے فوری طور پر بند کرنے اور آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں کیونکہ یہ حملے جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایرانی خطرے کو مکمل طور پر ختم کر رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہمسایہ ملک ایران کے استحکام کو بھی اہمیت دیتا ہے۔ آبنائے ہرمز سے آزادانہ آمدورفت یقینی بنائی جائے اور جنگ سے پہلے کی صورتحال بحال کی جانی چاہیے۔ ترکیہ تمام فریقین سے رابطے میں ہے اور مسئلے کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











