اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

امریکہ ایرانی خطرے کو مکمل طور پر ختم کر رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

16 ستمبر, 2026 09:44

امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ اب ایرانی خطرے سے صرف نمٹ نہیں رہا بلکہ اسے جڑ سے ختم کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اب ایرانی خطرے سے صرف نمٹنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے مالیاتی اور معاشی معاملات پر چین کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے اور چین کے ساتھ ایران کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا دعویٰ غلط ہے، ایران کی دفاعی صلاحیتیں برقرار ہیں: عباس عراقچی

اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے اہم بیانات دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر کے درمیان رواں ماہ ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایران کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہو سکتی ہے۔ واشنگٹن ایرانی معاشی نیٹ ورک کو کمزور کرنے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔