اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

امریکہ کا دعویٰ غلط ہے، ایران کی دفاعی صلاحیتیں برقرار ہیں: عباس عراقچی

16 ستمبر, 2026 09:35

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ دعویٰ بلکل غلط ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ دعویٰ سراسر غلط ہے کہ ایران کے پاس اب کوئی دفاعی صلاحیت نہیں بچی۔

انہوں نے بتایا کہ اس جنگ کے دوران سینکڑوں امریکی فوجی تنصیبات اور درجنوں طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران پر ہونے والے حملوں کے اصل اور حقیقی نتائج ابھی پوری طرح سامنے نہیں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کا تیسرا ڈرون تباہ کر دیا

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مناسب وقت آنے پر وہ امریکہ سے متعلق تمام حقائق دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کے بارے میں جھوٹ بولنے والوں کو بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تہران نے اپنی عسکری پوزیشن کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بیرونی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔