جان ابراہم کی فٹنس کا راز کیا؟ اداکار نے بتادیا

جان ابراہم کی فٹنس کا راز کیا؟ اداکار نے بتادیا
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے 52 برس کی عمر میں بھی خود کو فٹ رکھنے کا راز بتادیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار جان ابراہم نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے 35 سالوں میں کبھی چینی کو چکھا تک نہیں ہے اور نہ ہی اتنے سالوں میں کبھی اپنا جِم سیشن چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خود کی دیکھ بھال ان کا حقیقی مذہب ہے، جسم ایک مندر ہے جس کی پرورش اور دیکھ بھال کرنا بےحد ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ میگرین کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جب انہیں یہ درد ہوتا ہے تو وہ جِم میں ہلکا پھلکا فٹنس سیشن لیتے ہیں مگر کبھی اسے مِس نہیں کرتے اور یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












