جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ایپل نے سستا میک بُک ایئر متعارف کرا دیا

06 مارچ, 2025 15:10

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے سستا میک بک ایئر متعارف کرا دیا جس میں مصنوعی ذہانت سمیت نئی ایم 4 چپ نصب کی گئی ہے۔

ایپل نے بدھ کے روز اپنے تازہ ترین میک بک ایئر کی رونمائی کر دی، جس میں نئی ایم 4 چپ اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایپل کی جانب سے پچھلی میک بک کے مقابلے میں اس جدید میک بک کی ابتدائی قیمت میں 100 ڈالر کی کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی فون ایس ای 4 کب ریلیز ہو گا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

مزید پڑھیں:آئی فون کو محفوظ بنانے کیلئے یہ اہم فیچر کیسے فعال کریں؟

13 انچ کے میک بک ایئر کی قیمت اب 999 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ 15 انچ ماڈل کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوگی۔ صارفین فوری طور پر پری آرڈر دے سکتے ہیں، ان اسٹور کی دستیابی 12 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

اگرچہ ایپل نے پاکستان کیلئے سرکاری قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم مارکیٹ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ 13 انچ میک بک ایئر تقریبا قیمت 2 لاکھ 80 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک ریٹیل ہوگی ، جبکہ 15 انچ ورژن موجودہ شرح تبادلہ اور درآمدی ڈیوٹی کی بنیاد پر 3لاکھ 40 ہزار سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ یہ نئے میک بک انٹیلی جنس سے لیس ہیں، جو کمپنی کی مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کا مجموعہ ہے جو چیٹ جی پی ٹی تک رسائی کو ضم کرتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔