سکھوں کا لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر شدید احتجاج

سکھوں کا لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کی آمد پر شدید احتجاج
بھارت میں پچھلی کئی دہائیوں سے سکھوں کو ان کی بنیادی مذہبی، سیاسی اور سماجی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں سکھ رہنماؤں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی برطانیہ آمد کے دوران شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لندن 6 مارچ کی شب کو سکھوں نے جے شنکر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک سکھ رہنما جے شنکر کی گاڑی کی طرف بھاگا اور بھارتی پرچم پھاڑ کر شدید غصے کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ جے شنکر کے سرکاری دورہِ برطانیہ کے دوران پیش آیا، سکھوں نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تحریک خالصتان کے حامی مظاہرین نے جے شنکر کی برطانوی وزیراعظم اور فارن سیکٹری سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
برطانیہ میں جے شنکر کی موجودگی کے دوران سکھوں نے مودی کی پالیسیوں اور بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔
اس سے قبل جے شنکر کو واشنگٹن دورے کے دوران بھی سکھ رہنماؤں کی جانب سے ذلت امیز رویے کا نشانہ بنایا گیا۔
احتجاج میں شریک سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جے شنکر بھارت کے عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات پر عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










