جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

07 مارچ, 2025 12:08

یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ) جاری کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔

 نادرا کے مطابق یہ کارڈ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی شہریوں کو متعدد سہولیات فراہم کرتا ہے، جن میں بغیر ویزا کے پاکستان میں داخلہ، جائیداد کی خرید و فروخت، پاکستانی پاسپورٹ کا حصول، بینک اکاؤنٹ کھولنے اور ووٹنگ کے حقوق شامل ہیں۔

پاکستان کا کوئی بھی شہری جو بیرون ملک مقیم ہے، اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ درخواست دہندگان کو صرف اپنا پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ دوہری شہریت رکھنے والے افراد بھی ویزا کی ضرورت کے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتے ہیں۔

نادرا نے دنیا کے ممالک کو دو زمروں، زون اے اور زون بی میں تقسیم کیا ہے۔ یورپی ممالک، بشمول آسٹریلیا، بیلجیم، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور دیگر زون اے میں شامل ہیں۔ زون اے کے لیے نئے اسمارٹ نائیکوپ کی عام فیس 11,340 روپے، ارجنٹ فیس 16,589 روپے اور ایگزیکٹو فیس 21,820 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 آن لائن درخواست دہندگان کے لیے عام فیس 39 ڈالر، ارجنٹ فیس 57 ڈالر اور ایگزیکٹو فیس 75 ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ اسمارٹ نائیکوپ کے ذریعے نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سفر اور قانونی معاملات آسان ہوں گے، بلکہ یہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔