جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کی تعریف

07 مارچ, 2025 11:15

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے واشنگٹن ڈی سی میں محکمہ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کے دوران ISKP کے دہشتگرد کی گرفتاری کا اعلان کیا، دہشتگرد شریف اللّٰہ نے 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں شراکت داری پر ہم حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترکہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی کا تعاون اب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔