جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

شامی حکومت اور بشارالاسد کے حامیوں میں تصادم، 70 افراد ہلاک

07 مارچ, 2025 15:30

شام میں حکومتی فورسز اور بشارالاسد کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے شمالی ساحلی علاقے سوہر میں حکومتی فورسز اور اسد کے حامی جنگجو آمنے سامنے ہیں۔

جمعرات کو لاذقیہ اور جبیلہ میں اسد کے حامی جنگجوؤں نے اچانک حکومتی چیک پوسٹوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: شامی کرنسی نوٹس روسی جہاز کیوں لیکر آیا؟

رپورٹس کے مطابق یہ حملے اس وقت کے سب سے شدید حملوں میں سے ایک تھے جب سے بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

شامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حکومت نے جوابی کارروائی میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے کئی علاقوں پر بمباری کی۔

مزید پڑھیں: بشارالاسد حکومت کے بنائے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنے کا اعلان

اس دوران شامی فضائیہ کے سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل ابراہیم ہوویجہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جو بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

دوسری جانب بشارالاسد کے حمایتی علاقوں لاذقیہ، طرطوس اور حمص میں رات بھر کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

ادھر دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث ایک مرتبہ پھر شام میں خانہ جنگی کا خطرہ منڈلارہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔