بھارتی فضائیہ کا مہنگا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مہنگا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ جمعہ کے روز ہریانہ کے انبالہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جیگوار طیارہ آج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران انبالہ میں سسٹم کی خرابی کے بعد گر کر تباہ ہوا، پائلٹ طیارے کے گرنے سے پہلے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ تقریبا 3:45 بجے پیش آیا جس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں، پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکالنے سے پہلے جہاز کو زمین پر موجود کسی بھی بستی سے دور لے گیا تھا۔
حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا حال ہی میں تباہ ہونے والے جگوار لڑاکا طیارے کی قیمت تقریبا 2 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










