جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، اداکار نمازِ مغرب میں بھی شریک

07 مارچ, 2025 22:19

بھارتی اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں تھلاپتی وجے نے  اپنی سیاسی جماعت بنائی ہے اور اس کا نام تامیلاگا ویٹری کازگام رکھا گیا ہے۔

اداکار نے چنئی میں پارٹی کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، دعوت افطار میں تھلاپتی وجے خود بھی موجود رہے اور اس دوران انہوں نے روایتی لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی۔

دعوت افطار کی تقریب میں قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور دعائیں مانگی گئیں جب کہ تھلاپتی وجے نے مسلمانوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک کو بالی ووڈ انڈسٹری میں تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا، امیتابھ بچن

عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے اداکار باجماعت ادا کی گئی نماز مغرب میں بھی شامل ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تھلاپتی وجے کی تقریب میں ٹوپی پہن کر شرکت کی تصاویر اور نماز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور انہیں اس عمل پر کافی سراہا جا رہا ہے۔

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔