جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ابھیشیک کو بالی ووڈ انڈسٹری میں تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا، امیتابھ بچن

07 مارچ, 2025 14:00

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

حال ہی میں سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ایک پوسٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ابھیشیک بچن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے نام پر بے جا تنقید اور انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھیشیک کو متعدد مواقعوں پر اس وجہ سے ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے بیٹے ابھیشیک یا بہو ایشوریہ رائے بچن کو کام دلوانے کے لئے کسی بھی ہدایتکار پر دباؤ نہیں ڈالا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔