جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

گوگل میپس کی ہسٹری از خود ڈیلیٹ ہوجائے گی، مگرکیوں؟

10 مارچ, 2025 17:34

گوگل میپ 18 مئی تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا ڈیلیٹ کردے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخر میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ میپس لوکیشن ہسٹری کو آپ کے فون میں منتقل کیا جا رہا ہے جس کے بعد ٹائم لائن ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اب گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 18 مئی تک تمام صارفین کا ٹائم لائن ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اگر صارفین نے ٹائم لائن ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنا ہے تو نئی سیٹنگز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کمپنی کے مطابق سیٹنگز کی تبدیلی 18 مئی سے قبل کرنا ہوگی۔

گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز پر محفوط کیا جاتا تھا مگر صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے اسے ڈیوائسز میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آپ کی ٹائم لائن جسے پہلے لوکیشن ہسٹری کہا جاتا تھا، فون تک محدود ہوگی اور آپ کے ذاتی فون سے ہٹ کر دیگر ڈیوائسز میں اسے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اس کا ویب ورژن بھی دستیاب نہیں ہوگا، البتہ آپ اس کا بیک اپ تیار کرسکتے ہیں یا ڈیوائس ٹرانسفر سسٹم کو استعمال کرسکتے ہیں۔

18 مئی کے بعد کلاؤڈ سرورز پر موجود محفوظ گوگل میپس کی تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جبکہ ڈیوائس پر محفوظ 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔