پاکستان میں میوزک ترتیب دینے والوں کی زندگی بے ترتیب کیوں؟

پاکستان میں میوزک ترتیب دینے والوں کی زندگی بے ترتیب کیوں؟
"ہماری انڈسٹری میں ہماری ہی قدر نہیں میوزک پسند تو بہت کیا جاتاہے مگر میوزیشن کا نام بھی کسی کو پتا نہیں ہوتا”۔
آج ہم ایسے ہی ایک چھپے ہوئے یا گمنام میوزیشن سے آپ کو ملوارہے ہیں جنھوں نے کئی ڈراموں کے مقبول میوزک دیے مگر انڈسٹری اس کا نام جان نہ سکی۔
ایس کے سلمان خان نے جب اسٹوڈیو میں اپنے شوق کا آغاز کیا تو اس وقت گانے کا کوئی شوق بھی نہیں تھا بس شوق یہاں تک لے آیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹادیا
آے آر وائی پر بگ بینگ کی پروڈکشن سے 2019 میں "حسد” نام کا ڈراما آن ایئر ہوا جس کی ہدایت کاری مشہور ڈائریکٹر عابس رضا نے کی تھی یہیں سے مشہور ڈراما ڈائریکٹر عابس کے ساتھ فیلڈ میں گم ہو گئے۔
ڈراما سیریل پرورش کا او ایس ٹی بھی سلمان خان، محمد احمد اور ڈینس تنویر نے ترتیب دیا، میں رہوں، عشقیہ، اسد اور نن کے بیک گراؤنڈ میوزک بھی سلمان نے ترتیب دیے۔

سلمان خان نے جی ٹی وی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گانا ریکارڈنگ کیلئے شاعر اور شاعری پروڈکشن کی ڈیمانڈ پر دیکھی جاتی ہے آج کے مشہور شاعروں میں صابر ظفر اور دیگر شاعروں سے کلام لکھوایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:بالی ووڈ میوزک کمپنیاں بھی اے آئی کیخلاف میدان میں آگئیں
پرورش کا او ایس ٹی ایک مہینے تک یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں رہا، ایک نارمل او ایس ٹی کی تیاری میں چار سے پانچ لاکھ روپے لگ جاتے ہیں اگر مزید اچھا اور کسی اچھے گانے والے سے گوایا جائے تو قیمت بہت زیادہ فرق نہیں آتا۔
سلمان خان کہتے ہیں المیہ یہ ہے کہ میوزیشنز کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دی جانی چاہیے لوگ مفت میں یا دس پانچ ہزار روپے جیب میں ڈال کر بھی کام نکال کر لے جاتے ہیں۔

سلمان خان کا کہنا ہے آج کل گانے سے مشہوری کا فاصلہ بہت کم رہ گیا ہے آپ گانا گائیں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ڈال دیں قسمت اچھی ہوئی تو گانا کے ساتھ بھی آپ بہ حیثیت سنگر ہٹ ہوجائیں مگر یہ شہرت کتنی دیرپا ہوگی اس حوالےسے کچھ کہیں نہیں سکتے۔
بہت سے گانے انھوں نے خود دیکھے پسند کیے پھر نہ تو دوسرا گانا نظر آیا نہ گانے والا ملا۔ آج کامیابی حاصل کرنا مشکل نہیں برقرار رکھانا مشکل ہے۔

عشقیہ ڈرامے کے لیرکس اور میلوڈی بہت پسند کی گئی، سلمان خان، محمد احمد اور ڈینس تنویر کی جوڑی میوزک کی دنیا میں دن رات رہتی ہے سلمان خان کہتے ہیں ہفتے میں چار دن مسلسل کام اور تین دن چھٹی کرتے ہیں۔ ڈیفنس میں ایک فلیٹ میں اسٹوڈیو بنایا جس میں تمام میوزک ترتیب دیا جاتاہے۔
کام میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے سلمان خان کہتے ہیں بہت سے ڈراموں کی ہر قسط کے بیک گراؤنڈ میوزک دینے پڑتے ہیں کریکٹر، ڈراما، سچویشن کو دیکھ کر سیکوئنس بنانا پڑتا ہے اکثر اوقات ایک سین کا بیک گراؤنڈ میوزک دینے کیلئے 4 سے 5 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
سادہ سے مکالمے اس وقت تک بے جان رہتے ہیں جب تک انھیں بیک گراؤنڈ میوزک نہیں مل جاتا کسی ٹریجڈی اور سسپنس کے سین میں بیک گراؤنڈ میوزک جب ایک دم بڑھتا ہے تو دل جھوم جھوم جاتاہے یہیں ہماری محنت وصول ہوجاتی ہے۔
سلمان کہتے ہیں آج کل 50 فیصد اداکاری اور 50 فیصد میوزک سے سین بنتا ہے آج کل کے ڈراموں میں سے اگر بیک گراؤںڈ میوزک نکال دیا جائے تو کوئی ڈراما دیکھے گا ہی نہیں۔
معاوضے کی بات پر ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والوں کو تنخواہ یا معاوضہ وقت پر نہیں ملتا پیسے مانگنے پر ایسا لگتاہے کہ جیسے بھیک مانگ رہے ہوں۔
بھارت اور پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے موازنے پر ان کاکہنا تھا کہ وہاں میوزک کی قدر ہے اہمیت دی جاتی ہے یہاں جو گانے والا ہو اس کا ہرطرح سے گلا گھونٹ دیا جاتاہے مگر سلمان ایسے ہی ٹیلنٹ کو دیکھ کر اس کی فل سپورٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں مونوپولی بھی بہت ہے بڑے پروڈکشن ہاؤس جائنٹ بن کر سارا کام پکڑ لیتے ہیں چھوٹے اسٹوڈیوز کو کام ملنا تک مشکل ہوجاتاہے۔
سلمان کہتے ہیں ہمارا المیہ ہے گانا اگرمقبول ہوگیا تو گلوکار کو ایوارڈ ملتا ہے مگرمیوزک کس نے دیا اس کی کتنی محنت تھی اس کا نام بھی نہیں لیا جاتا۔ آپ کی محنت کاگانا کوئی بھی خرید کر چلالیتاہے مگر رائلٹی نہیں ملتی۔
سلمان کہتے ہیں ڈراما ڈائریکٹر عابس رضا انکے مینٹور ہیں، آج سلمان نے جو مقام پایا عابس رضا کی وجہ سے پایا۔ وہ کہتے ہیں ڈراما سیریل اولاد میں میت کا سین تھا اس کا بیک گراؤنڈ میوزک دیتے ہوئے وہ خود کئی مرتبہ روپڑے۔

سلمان کا کہنا تھا اس رمضان سوچا تھا کہ اپنے کام کے ساتھ نعت پڑھنے والے نئے بچے بچیوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے دیں گے قصیدہ بردہ شریف کو دوبارہ سے پڑھوا کر ری کریٹ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس انٹرویو کو وائس ریکارڈنگ کے ذریعے لیا گیا جبکہ اس انٹرویو کو جی ٹی وی ڈیجیٹل ویب سائٹ ممبر جنید شاہ سُوری اور وقار عباس نے ترتیب دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












