اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

مایونیز ختم ہوجانے پر گاہک آپے سے باہر، کیفےکو آگ لگادی

26 اگست, 2025 18:57

اسپین میں کیفے میں انوکھا واقعہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو ہی آگ لگادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے، غصے میں آپے سے باہر ہوکر وہ شخص باہر گیا اور قریبی پیٹرول اسٹیشن سے لیٹر تیل لے آیا۔

اس شخص نے کیفے پر تیل ڈالا اور آگ لگادی واقعے میں ریسٹورینٹ میں موجود لوگ خوفزدہ ہوگئے اور بھاگ گئے تاہم عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا۔

رپورٹس کے مطابق  واقعے میں  ملزم خود ہی زخمی ہوا جس کا ہاتھ جھلس گیا جب کہ دیگر افراد محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق کیفے کو تقریباً 7 ہزار یورو کا نقصان پہنچا۔

دوسری جانب کیفے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی عجیب تھا اور گاہک کے اس رویے کی کوئی وضاحت ان کے پاس موجود نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔