منگل، 12-مئی،2026
منگل 1447/11/25هـ (12-05-2026م)

دہشت گردوں کی سرپرستی، افغان طالبان ہمسایہ ممالک کی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے، عالمی جریدہ

12 مئی, 2026 10:02

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق طالبان انتظامیہ نہ صرف دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہی ہے بلکہ ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے ان کی سہولت کاری بھی کر رہی ہے۔

عالمی جریدے یورو ایشیا ریویو نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں افغان طالبان رجیم اور مختلف دہشت گرد تنظیموں کے درمیان خطرناک گٹھ جوڑ کو آشکار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی نہ صرف افغانستان کے لیے تباہ کن ہے بلکہ یہ ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔

یورو ایشیا ریویو کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی موجودہ سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے لیے انتہائی سازگار بن چکی ہے۔ افغان رجیم بدستور فتنہ الخوارج اور داعش خراسان جیسے خطرناک گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القاعدہ کا افغان طالبان کی حمایت کا اعلان، پاکستان کا مؤقف درست ثابت

رپورٹ میں اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں جب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو پسپائی ہوئی تو انہوں نے سرحد پار افغانستان کے محفوظ ٹھکانوں میں پناہ لی جہاں وہ اب دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنے بھارتی آقاؤں کی خوشنودی اور ان کی ایما پر اپنا ناجائز تسلط برقرار رکھنے کے لیے ان دہشت گرد تنظیموں کو بطور آلہ کار استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت پیش کیے ہیں، جن کی اب بین الاقوامی سطح پر بھی تائید کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان کا یہ دہرا رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے اور جب تک دہشت گردوں کی یہ سہولت کاری بند نہیں ہوتی خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔