اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

مذہبی اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج

26 اگست, 2025 22:03

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف شہری کی درخواست پر تھانا سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انجینیئر محمد علی کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور ان کو جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی مرزا کی اکیڈمی کوناخوشگوار واقع سے بچنے کےلیے سیل کر دیا گیا ہے اور اکیڈمی اور گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔