اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

27 اگست, 2025 08:40

ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گجرات ، سیالکوٹ ،جہلم، نارووال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید بارش سے نارووال، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

بارش کی وجہ سے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔