پاک فوج پنجاب کے 6 اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں مصروف

میر علی میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا خود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق؛ 4 دہشتگرد جہنم واصل
پاک فوج پنجاب کے 6 اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے پنجاب میں ممکنہ سیلابی خطرہ پیدا ہوگیا جس کے پیشِ نظر سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پاک فوج کو طلب کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج طلب کرنے کی منظوری دی۔
ضلعی انتظامیہ نے پنجاب کے 6 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔
متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی میدان میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔
فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد مقرر کی جائے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی متاثرہ علاقوں میں فراہم کیے جائیں گے۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کررہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ اور نارووال میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












