عام تعطیل کا اعلان؛ اسکول بند رہیں گے

Employees Rejoice: Announcement of 5 Consecutive Holidays
ضلعی انتظامیہ نے طوفانی صورتحال کے باعث پسرور میں اسکولوں چھٹی کا اعلان کردیا۔
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں شدید بارشوں کے بعد نالہ ڈیک اوور فلو کرگیا اور حفاظتی بند ٹوٹنے سے 100 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں، جب کہ کئی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
مسلسل بارشوں کے باعث پسرور شہر کی اہم سڑکیں زیرِ آب آ گئیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، جس سے مقامی لوگوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔
طوفانی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے پسرور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس سے قبل پی ڈی ایم اے نے سیالکوٹ میں غیر معمولی بارشوں پرتعلیمی اداروں میں عام تعطیل کی ہدایت کی تھی۔ حکام کے مطابق شہری گھروں میں موجود رہیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












