اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

قوم کی ڈھال، پاک فوج جنگ و امن ہر موقع پر عوام کے ساتھ

28 اگست, 2025 09:00

پاک فوج کا سیلاب متاثرین کے لیے کوٹ مومن میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیلابی صورتحال سے کوٹ مومن  بھی شدید متاثر ہے، پاک فوج نے کوٹ مومن میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن شروع کردیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول لکسیاں میں ریلیف کیمپ قائم کردیا، پاک فوج کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں شریک ہوئی۔

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل 3 ریسکیو ٹیمیں مڈھ رانجھا، طالب والا اور ہلال پور میں تعینات ہیں۔

ریسکیو ٹیموں کے پاس 2 کشتیاں، 30 لائف جیکٹس اور ماہر تیراک موجود ہیں۔

متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے جذبہ خدمت کو سراہا، پاک فوج ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔