گرج چمک کے ساتھ بارش؛ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Rain with thunder; the Meteorological Department has shared good news
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں موسم میں اچانک تبدیلی آ سکتی ہے۔ بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ ان علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کی رات بھی اسلام آباد اور گردونواح میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہے گا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت74 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











