اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام

28 اگست, 2025 09:50

لاہور: سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گوردوارہ کرتارپور صاحب سے 100 کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی دن رات کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گوردوارہ کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فوج کے جوانوں اور ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کامیاب بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنا کھلی آبی دہشتگردی ہے، حکومت پنجاب، سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ جلد ہی کرتارپور میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔