کراچی میں تیز بارش؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب ہے، جہاں گرمی کی شدت بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کی شرح 78 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہیں اور تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
آج شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران شہر میں تیز بارش کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج کی تازہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ دریائے چناب کے خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قادرآباد بیراج پر یہ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔
دونوں مقامات پر انتہائی خطرناک سیلاب کی سطح برقرار ہے اور فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں دریائے چناب ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے، جسے بھی اونچے درجے کا سیلاب قرار دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











