وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، زیرِ آب علاقوں اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
فضائی جائزے کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔
نارووال پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، متاثرین کی امداد، بحالی کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











