اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

بی آئی ایس پی سے میسج کے ذریعے ساڑھے 14 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

28 اگست, 2025 14:01

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ملک بھر کے مستحق خاندانوں اور خواتین کے لیے اگست 2025 کی قسط جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں کو باقاعدگی سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات زندگی بہتر طریقے سے پوری کر سکیں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اس ماہ اہل خواتین کو ساڑھے 14 ہزار روپے کی قسط فراہم کی جائے گی، جو مرحلہ وار ادا کی جائے گی۔ حکومت نے رقم کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنا دیا ہے۔ مستحقین اپنے موبائل فون سے قومی شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج کر نہ صرف اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ادائیگی سے متعلق مکمل معلومات بھی موصول ہو جائیں گی۔

بی آئی ایس پی حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ رجسٹرڈ افراد کو بائیومیٹرک تصدیق ضرور کروانی چاہیے تاکہ ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ تین قسطوں کی فوری وصولی کے لیے بھی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، جس کے بعد واجب الادا رقم جاری کر دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد مالی امداد کو بروقت اور شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانا ہے۔

تاہم کچھ درخواست گزاروں کو بی آئی ایس پی سے نااہل قرار دیا گیا ہے، جن کی بنیادی وجوہات میں غلط شناختی معلومات کی فراہمی، آمدنی کا مقررہ معیار سے زیادہ ہونا، بائیومیٹرک تصدیق نہ کروانا، رجسٹریشن میں خامیاں یا ڈپلیکیٹ درخواستوں کا اندراج شامل ہے۔ ان افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوبارہ 8171 پر اپنی تفصیلات چیک کریں یا قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رجوع کر کے اپنی رجسٹریشن کی درستی کروائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔