اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سیلابی صورتحال؛ کیوسک کیا ہے اور ایک کیوسک پانی کتنا ہوتا ہے؟ جانیے

28 اگست, 2025 15:00

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں اچانک بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

 دریائے راوی، چناب اور ستلج میں آنے والے تباہ کن ریلوں نے متعدد دیہات، نشیبی علاقے اور بستیاں اپنی لپیٹ میں لے لیں، جہاں کئی مقامات پر جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

پنجاب میں حالیہ دنوں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں پہلے ہی اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں اچانک 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے سے صورتحال مزید خطرناک ہو گئی۔

تینوں دریا بپھر گئے اور کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ بعض مقامات پر چھوٹے اور بڑے شہر بھی متاثر ہوئے ہیں، جبکہ حکومت نے 8 اضلاع میں پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

ماہرین کے مطابق "کیوسک” دراصل پانی کے بہاؤ کی مقدار ناپنے کا پیمانہ ہے، جو "کیوبک فٹ فی سیکنڈ” کا مخفف ہے۔ ایک کیوبک فٹ پانی تقریباً 28.32 لیٹر کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی ایک کیوسک کا مطلب ہے کہ ایک سیکنڈ میں تقریباً 28 لیٹر پانی گزر رہا ہے۔

 اگر بھارت نے 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ فی سیکنڈ 566,340 لیٹر پانی دریائے راوی میں داخل کیا گیا، جو براہ راست پنجاب کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا سبب بن رہا ہے۔

ریلا آنے کے بعد کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار ہو گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ ریسکیو اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔