یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرکے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین کیلئے 30.216ارب کا مالی پیکیج منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں فیصلہ قومی خزانے پر یو ایس سی کے بوجھ کو ختم کرنے کیلئے اہم پیش رفت قرار دی گئی جبکہ ملازمین کے واجبات، گریجویٹی اور مراعات کی ادائیگی یقینی بنانے کا اعلان بھی کیا گیا۔
وزارت صنعت و پیداوار کو مالی ضروریات مزید کم کرنے کی ہدایت کی گئی، یو ایس سی کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی۔
فروخت سے حاصل رقم بندش کے اخراجات پورے کرنے میں استعمال ہوگی، بندش کا عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











