ترک صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس

turkish-president-contacts-prime-minister-shehbaz-sharif-expresses-regret-over-flood-losses
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انھوں نے حالیہ سیلاب میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں مدد کی پیشکش پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور ترکیے کے درمیان مضبوط، گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، دونوں ملک ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











