کراچی میں آج بارش کا امکان

کراچی میں آج بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











