فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

Field Marshal Asim Munir Visits Flood-Affected Areas of Punjab
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لینا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا، فیلڈ مارشل کو سیلابی صورتحال اور ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن پر انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، سکھ کمیونٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد کا خیر مقدم کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات بحال ہوں گے، اقلیتوں اور مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔


Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











