اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

سلامتی کونسل میں کانفرنس کے دوران غزہ کے بارے قرارداد منظور کراوئی، اسحاق ڈار

29 اگست, 2025 17:12

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں فلسطین سے متعلق کانفرنس میں غزہ کے متعلق بھرپور آواز اُٹھاتے ہوئے قرارداد منظور کرائی تھی۔

 

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی صدارت تھی، صدارت کے دوران مسئلہ فلسطین پر بات کی، پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر بھر پور موقف اپنایا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کےاسمبلی کے صدر سے ملاقات کی، واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی، سلامتی کونسل کی قرارداد کے دوران 3اہم اجلاس بھی ہوئے۔

 

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان کے دورِصدارت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ کئی سالوں بعد فلسطین بارے سلامتی کونسل میں ہماری قرارداد منظور ہوئی، اب ہماری قرارداد مختلف فورمز پر کوٹ ہورہی ہے، فلسطین کے متعلق کانفرنس میں غزہ کے متعلق بھرپور آواز اُٹھائی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی برادری، تاجروں اور صحافیوں سے بھی ملاقات ہوئی جب کہ کانفرنس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ کابل اور ڈھاکا کے بھی دورے کام یاب رہے ، برطانیہ میں سندھ طاس معاہدے کے ماہرین سے بھی ملاقات کی گئی، برطانیہ میں کشمیری رہ نماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ۔

 

اسحاق ڈار کا کہنا  تھا کہ قومی ایئر لاینز کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پروازیں رواں سال ستمبر تک شروع ہو جائیں گی، برطانیہ میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان عدلیہ پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں، عدلیہ کے بارے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، اگر کسی کو انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لے۔

 

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا  تھا کہ کابل میں چین،پاکستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، اجلاس میں افغان وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی ، چین اور پاکستان کو ٹی ٹی پی سے متعلق تحفظات تھے، چین سے درخواست کی کہ سی پیک کو افغانستان تک توسیع دی جائے جب کہ اجلاس میں کابل میں ریلوے لائنز بچھانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔