ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلیے ہنگامی امداد کا اعلان

Asian Development Bank announces emergency assistance for Pakistan
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب کی تباہی کے پیش نظر پاکستان کے لیے فلڈ ریلیف کے طور پر 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر ماسا تو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔
صدر اے ڈی بی ماساتو کانڈا نے لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بیان میں کہا گیا کہ فنڈز متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی فوری بحالی کے لیے فراہم ہوں گے۔
ماساتو کانڈا نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان کو معدنیات کے عالمی سپلائر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا اور ریکو ڈک منصوبے کے لیے 410 ملین ڈالر فنانسنگ پیکیج کی حالیہ منظوری کا تذکرہ بھی ہوا۔
صدر اے ڈی بی نے بی آئی ایس پی سینٹر اور پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی اور ترقیاتی ایجنڈے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











