لاہور: اہلِ خانہ کے قتل کے بعد فرار ہونے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا

بارش کے باعث چھٹی لینے پر ساتھیوں نے شہری کو گھر میں گھس کر قتل کردیا
لاہور میں اہلِ خانہ کے قتل کے بعد فرار ہونے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہیئر بیدیاں روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں اپنی بیوی، دو بچوں اور سسر کو قتل کرنے والا ملزم عمران مارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم عمران کے خلاف ہیئر تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا اور اس نے 15 پر کال کر کے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اس کی لوکیشن ٹریس کر کے سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











