اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

خطرناک لہریں ہوں یا بے رحم بارشیں؛ پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار

30 اگست, 2025 11:25

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی سول انتظامیہ کے ہمراہ اوکاڑہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

دریائے ستلج اور ہیڈ سلیمانکی کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں گھرے افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کئی ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں، اب تک متعدد دیہات سے ہزاروں افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

متاثرین کی ضروری طبی امداد کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

پاک فوج ہمشہ کی طرح خدمت کے جذبے کے ساتھ سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔