اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی

30 اگست, 2025 12:10

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 3 دریاؤں کے سیلابی پانی سے 2 ہزار 38 دیہات متاثر ہوئے، پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ چناب 1169 ،راوی 462 ، ستلج سے 391 دیہات متاثر ہوئے، سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار 603 افراد متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے، عوام کی خدمت کا تاریخ ریلیف آپریشن جاری ہے، مریم نواز کی ہدایت پر تمام ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام ادارے ایک مٹھی بن کر عوام کی مدد میں سرگرم عمل ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ ریسکیو آپریشن پوری رفتار اور وسائل سے جاری ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز ریسکیو آپریشن کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔