صدر مملکت نے لینڈ پورٹ اتھارٹی بل پر دستخط کردیے

صدر مملکت کی کربلا میں روضہ حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ پر حاضری
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے لینڈ پورٹ اتھارٹی بل پر دستخط کردیے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے لینڈ پورٹ اتھارٹی بل پر دستخط کردیے جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے، اس بل کا مقصد ملک میں زمینی راستوں کے ذریعے ہونے والی بین الاقوامی تجارت اور آمدورفت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
بل کے تحت "لینڈ پورٹ اتھارٹی” قائم کی جائے گی جو ملک کے مختلف بارڈر پوائنٹس اور سرحدی راستوں پر سہولیات فراہم کرنے کی ذمے دار ہوگی، اتھارٹی کسٹمز کلیئرنس، ٹرانزٹ ٹریڈ، ٹرانسپورٹیشن، سیکیورٹی اور تجارتی سرگرمیوں کو مربوط انداز میں منظم کرے گی تاکہ تجارت کے عمل کو تیز، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام سے نہ صرف برآمدات و درآمدات کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد پاکستان کی ٹرانزٹ اور تجارتی راہداریوں کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم ہونے سے خطے میں پاکستان کا معاشی کردار مزید مستحکم ہو جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











