الیکٹرک بائیکس کن ملازمین کو ملیں گی؟ اہم اعلان ہوگیا

Which Employees Will Receive Electric Bikes? Important Announcement Made
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ملازمین کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے موٹربائیکس کو مرحلہ وار بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 20 الیکٹرک بائیکس خریدی گئی ہیں، جو ڈسپیچ رائیڈرز اور خواتین ملازمین کو دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بائیک کی مارکیٹ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہے، تاہم کے ایم سی نے یہ بائیکس 2 لاکھ 15 ہزار روپے میں حاصل کی ہیں۔ ان بائیکس کی چارجنگ کے لیے بلدیہ عظمیٰ کی مرکزی عمارت میں چارجنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ مستقبل میں کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ ان اسٹیشنز کو موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔
میئر کراچی نے کہا کہ یہ اقدام صرف مالی بچت نہیں بلکہ ماحول دوست اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔ ان کے مطابق کے ایم سی ملک کی واحد کاؤنسل ہے جو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل ہو چکی ہے، اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شارع فیصل، شاہراہ ایران اور شاہراہ غالب کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ بارشوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، جس کے پیش نظر نکاسی آب کے لیے چوکنگ پوائنٹس پر مشینری تعینات کی جائے گی، جبکہ ٹریفک پولیس اور وارڈنز بھی سڑکوں پر موجود ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











