اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈ کنٹرول روم قائم

30 اگست, 2025 16:29

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ممکنہ سیلابی صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے فلڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، ایمرجنسی میں 02199222967پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ کنٹرول روم میں تمام اداروں کے نمائندے موجودہیں، 2 یا 3 ستمبر کو پانی کا ریلا سندھ میں داخل ہوگا، تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کی طرف سیلابی ریلا آرہا ہے، 16 لاکھ50ہزار افراد سندھ میں سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں،

ممکنہ سیلاب کی صورت میں 1657گاؤں متاثر ہوسکتے ہیں، سندھ حکومت کی سیلاب سے نمٹنے کی تیاری مکمل ہے، ریسکیو کی 192بوٹس موجود ہیں،

انکا کہنا تھا کہ سندھ کے وزرا اور انتظامیہ اس وقت فیلڈ میں موجود ہے، دریائے سندھ کے اطراف 15اضلاع ہیں، سکھر، گڈو اور کوٹری بیراج میں پانی کا بہاؤ تیز ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 3لاکھ 51ہزار کیوسک ہے، سکھر بیراج سے پانی کا اخراج 2لاکھ 89ہزار کیوسک ہے، کوٹری بیراج سے پانی کا اخراج 2لاکھ 51ہزار کیوسک ہے۔

ریلیف کیمپس کے لیے 551پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے، 102حساس مقامات پر خصوصی اقدامات کیے ہوئے ہیں،  جانوروں کے لیے 300کیمپس لگائے گئے ہیں، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔