اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

30 اگست, 2025 17:35

لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث 2308موضع جات متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث 15لاکھ16ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلابی ریلے میں پھنسے 4لاکھ 81ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں 115ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔