اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

افغانستان میں خوفناک زلزلہ، 1124 افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی

01 ستمبر, 2025 08:40

افغانستان میں خوفناک خوفناک زلزلہ آیا جس کی وجہ سے 1124 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، صوبے ننگرہار اور کنڑ میں درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

زلزلے کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا جبکہ اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارتِ دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمیوں کو ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

وزیراعظم کا افغانستان اور پاکستان میں زلزلے پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا کہ مشرقی افغانستان میں آنے والا یہ تباہ کن زلزلہ نہ صرف کابل بلکہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں افغانستان میں سیکڑوں افراد جاں بحق جبکہ کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

شہباز شریف نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔