ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

01 ستمبر, 2025 09:00

راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم، چکوال، اٹک، تلہ گنگ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ ، گوجرانوالہ ، جھنگ، جلالپور، بھٹیاں، ڈسکہ، پنڈدادن خان، فاروق آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب اور پیر محل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پشاور، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ ، ہنگو، ایبٹ آباد، کوہاٹ، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، بنوں، بونیر، جنوبی و شمالی وزیرستان، لوئر دیر، پاراچنار، مہمند، مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، کوٹلی، منگلا، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ، چلاس، کوہستان اور مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہا جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز زلزلے کی شدت 6.0 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔